مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ میں صیہونی فوج کے خلاف نئی کارروائیاں کر کے انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔
القسام بریگیڈز حماس کے عسکری ونگ نے غزہ کے رفح شہر کے مشرق میں صیہونی انجینئرنگ یونٹ پر "رعدی" اینٹی پرسنل بم سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے یہ ان فوجیوں کی بڑی تعداد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
نیز رفح شہر کے مغربی حصے میں واقع "تل زعرب" کے علاقے میں صیہونی فوجیوں اور ان کے اسلحہ ڈپو پر بھی مارٹر گولے برسائے ہیں۔
اس کے علاوہ قدس بریگیڈز (اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ) نے رفح کے مشرقی علاقے "ام الرائد" میں فوجی تنصیبات کو بیرل بم سے نشانہ بنایا ہے۔
نیز قدس بٹالین رفح میں مصر کی سرحد کے قریب قابض صیہونی فوجیوں اور ہتھیاروں کو مارٹر حملوں سے کچلنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
ان بٹالینز نے یبنا کیمپ میں صہیونی فوج اور ان کے اسلحے کے ذخائر پر مارٹر حملوں کی ویڈیو جاری کی ہے۔
آپ کا تبصرہ